یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا، وزیراعظم

  |   Pakistan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب کہ یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اور کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کی، عثمان ڈار نے وزیراعظم کو پروگرام کی شفافیت، میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 1 سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں، درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہوگی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/2q-KUgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/XtXIdAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬