[pakistan] - حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  |   Pakistan

اسلام آباد: حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل 2 روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اس دوران پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

فوٹو - http://v.duta.us/_1LDzAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/w5Q5gwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬