[pakistan] - راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے نظرثانی درخواست دائر کردی

  |   Pakistan

اسلام آباد: راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 10 جنوری کے حکم نامے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں راؤ انوار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں انصاف کے تقاضوں کو نظر اندازکیا، ایف آئی آر کا اندراج یا زیر التوا مقدمہ نقل حرکت کے حق ختم نہیں کر سکتا، عدالت کے عبوری حکم میں قانونی نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا جس سے ٹرائل کورٹ میں شفاف ٹرائل کے حق کا تحفظ نہیں ہوگا، عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے والی درخواست میں کئی پہلوؤں کو نظر انداز کیا۔

فوٹو - http://v.duta.us/2zjbEwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/uU6ArwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬