[pakistan] - سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل

  |   Pakistan

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ عمران خان شہزادہ محمد کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات ہوگی اورکل شام دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد کو ایوان صدرمیں عشائیہ دینے کا پروگرام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سینیٹ کے وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی جب کہ صدر عارف علوی 17 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانہ میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/Ur3NFgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/9FAj_QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬