[pakistan] - غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب

  |   Pakistan

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل کے روبرو اسکول وینز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز سے حادثات اور غیرمعیاری سلنڈرزوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا 7 مئی 2014 کو حکومت اسکولز وین میں حفاظتی انتظامات کا نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے، متعدد بار نوٹی فکیشن جاری ہونے کے باوجود عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، عدالت نے گاڑیوں کو سیفٹی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے والے ادارے ایچ ڈی آئی پی کے ڈائریکٹرکوطلب کرلیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/FGkDzAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/8R81eAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬