[pakistan] - ڈاکٹروں کی اسپتالوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال، حکومت خاموش تماشائی

  |   Pakistan

کراچی: سندھ بھر سمیت کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں او پی ڈیز سمیت او ٹیز کا بھی مکمل بائیکاٹ کردیا، سول، جناح ،لیاری جنرل اسپتال، این آئی سی ایچ اور تمام سرکاری اسپتال میں دور دراز سے علاج کی غرض سے آنے والے مریض اور تیماردار دہائیاں دیتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا کرایہ خرچ کرکے یہاں آتے ہیں لیکن یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس موقع پر ایک دردناک حالت میں مبتلا خاندان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات مریض کو ایمرجنسی میں لائے لیکن ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کے باعث ڈیڑھ گھنٹے انتظار کرنا پڑا جس کے بعد علاج شروع کیا گیا اور صبح مریض کا انتقال ہوگیا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/oGE37AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/9ZJJygAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬