[pakistan] - ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

  |   Pakistan

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں دکان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو دکان سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد دکان میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں رواں ماہ میں اب تک گیس سے دم گھٹنے کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ اس سے قبل پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔

فوٹو - http://v.duta.us/fgG2fQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/0b4N-QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬