[pakistan] - بظاہرعلیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوے کی لگتی ہے ، خورشید شاہ

  |   Pakistan

لاہور: خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ علیم خان کے خلاف کارروائی احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لاہورمیں الیکشن پرکتنے خرچے ہوئے علیم خان سے پوچھا جانا چاہیے، آگے جا کربہت ساری مزید چیزیں سامنے آئیں گی، علیم خان کوپی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہا جاتا ہے اس بارے میں بھی سوال ہونا چاہیے اور بظاہرعلیم خان کے خلاف نیب کی کارروائی دکھاوے سمیت احتساب کے عمل کو بظاہربیلنس کرنے کی کوشش لگتی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بلاامتیازاحتساب ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا، نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے حکومت نے کہا تھا تو ہم نے کہا آئیں بیٹھ جاتے ہیں، آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کہیں تبدلی ہونا ہے توکرلیتے ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/mKANlQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/sRXmUQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬