[pakistan] - تھر کو سرسبز بنانے کیلیے تھر فاؤنڈیشن اور PARC میں معاہدہ

  |   Pakistan

کراچی: تھر کو سرسبز بنانے کیلیے تھر فاؤنڈیشن اور PARC میں معاہدہ طے پا گیا۔

تھر پارکر میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے تھر فاؤنڈیشن اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل(PARC) نے ایک معاہد ے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت علاقے میں فصلوں، سبزیوں، پھل داردرختوں اور ترمیم شدہ بیجوں کو جدید آبپاشی نظام کے ذریعے بڑھایا جائے گا۔ علاقے میں کھارا پن کم کرنے اور کثیرجہتی تجارتی مقاصد کے لیے مویشیوں کی افزائش کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو پونکس نظام کے تحت درختوں کی افزائش بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہائیڈروپونکس کے نظام کے تحت لگائے جانے والے درختوں اور فصلوں کو کھاد اور مٹی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ معاہدے پر تھر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مرتضیٰ رضوی اور پارک کے چیئرمین ڈاکٹریوسف ظفر نے دستخط کیے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/6UJaIAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/Y_7yhQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬