[pakistan] - جعلی اکاؤنٹس کیس؛ سندہ حکومت نے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

  |   Pakistan

کراچی: سندہ حکومت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں سندہ حکومت نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 7 جنوری کے حکم نامے میں وزیراعلیٰ اور بلاول کا نام نکالنے کے لئے زبانی احکامات دیے تھے، کیس کی مزید انکوائری اسلام آباد میں کرنے سے انتظامی مسائل پیدا ہوں گے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری اسلام آباد میں کرنا شفاف ٹرائل سے انکار کے مترادف ہوگا، کیس کی انکوائری کا تمام ریکارڈ نیب کراچی کے حوالے کیا جائے، اگر کوئی نیب ریفرنس تیار ہوتا ہے تو وہ کراچی میں دائر کیا جائے۔

فوٹو - http://v.duta.us/vM-b_gAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/g-_73AAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬