[pakistan] - رینٹل پاور کیس؛ پاکستان کے خلاف 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل

  |   Pakistan

واشنگٹن: عالمی ٹریبونل نے ترک الیکٹرک کمپنی “کار کے” کی جانب سے پاکستان کے خلاف 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے بنائے گئے عالمی ٹریبونل “آئی سی ایس آئی ڈی” نے پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا ہی فیصلہ معطل کردیا، ترک کمپنی “کارکے” نے پاکستان کے خلاف رینٹل پاور کیس میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سزا معطل ہونے پر پاکستانی مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا، 22 اگست 2017 کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف کیس کا فیصلہ دیا تھا جس پر موجودہ حکومت نے نظرثانی کی اپیل دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل پاکستان کے حق میں فیصلہ دے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/6kL7cAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/YVbGPgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬