[pakistan] - سندھ حکومت نے عالمی بینک کے 2 منصوبے خود شروع کر دیے

  |   Pakistan

کراچی: سندھ میں ایک دہائی سے زائد عشرے سے جاری عالمی بینک کے منصوبے سندھ ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام (SERP) کے بند ہونے کے بعد صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بینک کے تحت سرکاری اسکولوں میں جاری 2 بڑے منصوبے ’’اسکول شماری‘‘ (school census ) اور پرائمری ومڈل کلاسز کے امتحان ’’اسٹینڈرائز اچیومنٹ ٹیسٹ‘‘ (SET) کا تمام انتظام اپنے ذمے لے لیا ہے اور اس کیلیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سندھ میں پہلی بار سرکاری اسکولوں کی اسکول شماری اور ’’سیٹ‘‘ بغیر تھرڈ پارٹی کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت رواں سال ہی کرانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلبا کا اسٹینڈرائزڈ اچیومنٹ ٹیسٹ رواں تعلیمی سیشن میں ہی کرانے کامنصوبہ ہے جس کے لیے باقاعدہ طورسندھ کے تمام اضلاع کے ڈائریکٹراسکولزکوخطوط جاری کرتے ہوئے ان سے امتحانی مراکز، پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کی انرولمنٹ اورانویجیلٹرزکی تفصیلات سمیت دیگرمعلومات مانگ لی گئی ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/E3MV6AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/cw3jMgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬