[pakistan] - مرغی چور جیل میں ہے اور 300ارب لوٹنے والے باپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی، وزیراطلاعات

  |   Pakistan

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15 مرغیاں چوری کرنے والا جیل میں ہے اور 300 ارب چوری کرنے والے باپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نہ ہوتی تو قوم پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ہی پھنسی رہتی، عمران خان کی وجہ سے نوازشریف اور آصف زرداری سیاست میں قصہ پارینہ بن چکے ہیں ان لوگوں کی سیاست میں اب کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی آمدنی5 ہزار 647 ارب روپےہے جس میں سے 2 ہزار ارب روپے قرضوں کے سود پر دے رہے جو گزشتہ 10 سال میں لیے گئے تھے،17 سو ارب روپے دفاع پر لگاتے ہیں جب کہ وفاقی حکومت منفی 632 روپے سے کام شروع کرتی ہے، ماضی کی حکومتوں نے ملکی اثاثوں کو گروی رکھوا کر قرض لیے ۔ سندھ کا ترقیاتی بجٹ 2ہزار ارب روپے ہے جس میں700 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں چلا گیا جب کہ پنجاب میں 61 ہزار اساتذہ کی بھرتی اور صاف پانی کے لیے مختص پیسے اورنج لائن ٹرین میں پھونک دیے گئے، سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹا اور پھر عیاشیوں میں پیسے لٹا دیے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/lqTVhgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/qjKdIAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬