[pakistan] - منی لانڈرنگ کیس؛انور مجید کے بیٹے کی گرفتاری کیلیے نیب درخواست مسترد

  |   Pakistan

کراچی: اسپیشل بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی گرفتاری سے متعلق نیب کی درخواست مسترد کردی۔

کراچی میں اسپیشل بینکنگ کورٹ کے روبرو منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید کی گرفتاری سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم عبدالغنی مجید کی طرف سے شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے کیس لا عدالت میں جمع کرا دیئے۔

شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میں نے اخبارات میں پڑھا ہے، چیرمین نیب نے منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ عبد الغنی مجید کا فزیکل ریمانڈ نیب کو نہ دیا جائے۔ آصف زرداری کو 2000 میں عدالتی ریمانڈ نہ دے کر مثال طے کردی تھی۔ اس وقت عدالت نے طے کیا تھا کہ عدالتی ریمانڈ کے ملزم کو کسی دوسرے ایجنسی کے حوالے نہ کیا جائے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/6cvklQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/s9t18wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬