[pakistan] - ملک بھر میں 400 تاریخی مندروں کی بحالی کی پالیسی تیار

  |   Pakistan

لاہور: حکومت نے ملک میں موجود تاریخی اہمیت کے حامل 400 مندروں کی بحالی اور انہیں کھولنے کی پالیسی تیار کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کرتار پور راہداری کے بعد وفاقی حکومت نے پاکستان میں غیر مسلم عبادت گاہوں بالخصوص تاریخی اہمیت کے مندروں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی پالیسی تیار کرلی ہے، ملک میں موجود 400 کے قریب موجود غیر فعال مندروں میں سے تاریخی اہمیت کے حامل بعض مندروں کی سالانہ بنیادوں پر مرحلہ وار تزئین و آرائش کی جائے گی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں موجود 400 مندروں میں سے صرف 13 مندر ہیں جہاں ہندو برادری اپنی مذہبی رسومات اداکرتی ہے اور پوجاپاٹ ہوتی ہے، جن میں سے 4 پنجاب، سندھ میں 7 اور 2 مندر خیبر پختونخواہ میں ہیں، تاہم اب حکومت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کے مطابق ایک سال میں کم ازکم 1 سے 2 مندروں کو آرائش ومرمت کے بعد مذہبی رسومات کے لئے کھول دیا جائے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/5BcA6gAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/ubsR5wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬