[pakistan] - پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

  |   Pakistan

لاہور: پنجاب کابینہ نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اور صوبائی کابینہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی گئی جسے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہوگا جن میں تحصیل اور ویلیج کونسل شامل ہیں، ولیج کونسل اور محلہ کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر جبکہ تحصیل اور میونسپل کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/pkpAtgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/jKYuVAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬