[pakistan] - سہیل محمود سیکرٹری خارجہ مقرر، نوٹی فکیشن جاری

  |   Pakistan

اسلام آباد: بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر سہیل محمود سیکرٹری خارجہ مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد فارن سروس سے ریٹائرڈ ہو گئی ہیں اور ان کی جگہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے، سہیل محمود چیف ڈپلومیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان فارن سروس گریڈ 22 کے سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، سہیل محمود بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر تھے، وہ ہفتے کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے جس کے بعد سید حیدر شاہ متبادل کی تعیناتی تک پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر بن گئے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/4F0ydwEA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/QlC5wAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬