[pakistan] - کراچی میں غلط انجکشن سے متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہونے لگی

  |   Pakistan

کراچی: نجی اسپتال کی مجرمانہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوا کی حالت بہتر ہونے لگی۔

کراچی میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بتایا کہ نشوا کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، آکسیجن ہٹادی گئی ہے اور نالی کے ذریعے فیڈ کرائی گئی ہے، آج صبح بھی بچی کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے، سوجن ختم ہونے پر پتہ چلے گا دماغ کا کتنا حصہ متاثر ہوا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے اور آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، نشوا کے والد نے عوام سے بچی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/KgrBAAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/BlPgNgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬