[pakistan] - بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا، فواد چوہدری

  |   Pakistan

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیےکفالت کا پروگرام شروع کیاجارہاہے تاہم بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اب تک 33 اجلاس ہوچکے ہیں، آج ہونے والی کابینہ میٹنگ میں 607 فیصلےکیے گئے ہیں، ان فیصلوں پر 90 روز میں عمل درآمد ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 18 فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، غریبوں کے لیے کفالت کا نیا پروگرام احساس شروع کیا جا رہا ہے، اور اسی احساس کے تحت بہت سے نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے، تاہم پہلے سے موجود بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/OeM7HwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/dW8PjwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬