[pakistan] - سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیش رفت، روپوش چشم دید گواہ منظرِعام پرآگیا

  |   Pakistan

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے جان کے خطرے کے باعث مقدمے کا روپوش چشم دید گواہ کو پیش کردیا۔ چشم دید گواہ نے ملزم زبیرچریا کو شناخت کرلیا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ گواہ کے مطابق زبیرچریا نے اس کے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کرگودام میں موجود کپڑے پرپھینکیں اورآگ لگنے پرزبیر چریا آگ لگنے پر مسکراتا رہا جب کہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کرسکتا ہوں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/OTsnhwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/s7F57AAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬