[pakistan] - کراچی میں بے روزگار نوجوانوں کیلیے تربیتی پروگرام شروع

  |   Pakistan

کراچی: کراچی میں پسماندہ علاقوں کے بے روزگارنوجوانوں کیلیے23روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا جارہاہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام(یواین ڈی پی) اورملکی ریٹیل چین اسٹور چیزاپ سٹی کے اشتراک سے کراچی میں پسماندہ علاقوں کے بے روزگارنوجوانوں کیلیے23روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا جارہاہے۔ زیرتربیت نوجوانوں کو25ہزار ماہانہ مشاہرہ اور تربیت کی تکمیل پر یواین ڈی پی کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

تربیتی پروگرام کیلیے 39کلاس رومز بنائے گئے ہیں نوجوانوں کو 70گھنٹے آن جاب ٹریننگ دی جائے گی، تربیتی پروگرام میںسیلز، کسٹمرسروس، رٹیل منیجمنٹ اور آپریشن، کمیونیکیشن اسکلز ، پرسنل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ پہلے بیج میں اورنگی ٹائون، لیاری،کیماڑی، خدا کی بستی اور دیگر پسماندہ علاقوں کے میٹرک پاس نوجوانوں کا انتخاب کیاجائے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/N8GD1AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/-EZ6ogAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬