[pakistan] - آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع

  |   Pakistan

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پارک لین، توشہ خان اور پنک ریزیڈنسی میں نیب انکوائری کررہا ہے۔

عدالت نے نیب کو آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سے روکتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری پنک ریزیڈنسی، پارک لین،بلٹ پروف گاڑیوں اور جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ فریال تالپور نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔

فوٹو - http://v.duta.us/t-I5fAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/b5dDggAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬