[pakistan] - اسلام آباد ٹول پلازا پر وین کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی

  |   Pakistan

اسلام آباد ٹول پلازا پر بریک فیل ہونے سے ایک ہائی ایس وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 12 افراد جاں بحق اور 6 افراد بری طرح جل گئے جن کی حالات تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازا پر مسافروں سے بھری ایک ہائی ایس وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے مسافروں میں دو خواتین، دو بچیاں اور 8 مرد شامل ہیں جن میں سے 6 افراد کی لاشیں بری طرح جلی ہوئی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کے 12 مسافروں کی ڈیڈ باڈی پمز ہسپتال لائی گئی جب کہ 6 زخمی مسافروں کو پمز کے برن سینٹر لایا گیا ہے جن کا 90 فی صد جسم جل چکا ہے، ان میں ایک خاتون، ایک بچہ اور 4 مرد شامل ہیں جن کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/QlTovQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/FvGmewAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬