[pakistan] - تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی دو رہنمائوں میں اختلاف کی وجہ سے ہوئی

  |   Pakistan

کراچی: تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں بدنظمی کی وجہ 2 رہنمائوں کے درمیان اختلافات بتائی جارہی ہے ۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم شیر زمان اور رکن قومی اسمبلی سیف الرحمن میں یوم تاسیس کی تقریب میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سیف الرحمن جلسہ گاہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیف الرحمن کے حامیوں نے جلسہ گاہ کے اگلے حصے میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن ان کو کامیابی نہ ہو سکی۔

جس کے بعد سیف الرحمن کے حامی مرکزی جلسہ گاہ میں پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ اعلی قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور سیف الرحمن اور خرم شیر زمان کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔

فوٹو - http://v.duta.us/gt8LcwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/ruHY3QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬