[pakistan] - حکومتی بے حسی، قدیمی عمارت مولوی مسافر خانہ شکست و ریخت سے دوچار

  |   Pakistan

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر قدیم عمارت مولوی مسافر خانہ (مولوی مولا ڈینا دھرم شالہ) گزرتے ماہ و سال کے دوران شکست و ریخت کا شکار ہوگیا ہے، قیام پاکستان سے لگ بھگ 54 سال قبل تعمیر ہونے والی عمارت اپنے دامن میں ان گنت سنہری یادیںسمیٹے ہوئے ہے،127سالہ مولوی مسافر خانہ کی تاریخی عمارت بتدریج تباہی کا نوحہ پڑھ رہی ہے۔

وکٹورین طرز تعمیر کی اس عمارت کے درودیوار، چوبارے، جھروکے تباہ حالی کی وجہ سے اپنا اصل روپ کھوچکے ہیں، قدیمی عمارت کے قریب تجاوزات کی بھرمار اور بے ہنگم تعمیرات کو نہ روکا گیا تو مولوی مسافر خانے کا تذکرہ صرف ماضی کے اوراق ہی میں رہ جائے گا، اس مسافرخانیکی تعمیر کا مقصد حجاز مقدس کا رخت سفر باندھنے والے حجاج اور دورافتادہ علاقوں سے آنیوالے غریب مسافروں کو مفت میں قیام کی سہولت مہیا کرنا تھا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/PFSNDgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/OajNbgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬