[pakistan] - نیب اب صرف میگا کرپشن کیسز پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا، ترجمان

  |   Pakistan

اسلام آباد: چیئرمین نیب جناب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے حوالے سے عوام کوئی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں اوریہ طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں، تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں، نیب کے قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مؤقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/sMh5uAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/tAAJKwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬