[pakistan] - پاکستان ریلوے،350 ارب خسارے میں ڈوبے محکمے کی آمدن میں ڈھائی کروڑ روپے اضافہ

  |   Pakistan

اسلام آباد: اربوں روپے کے انتظامی اخراجات، مسافر کوچز، مال بردار ویگنوں کی کمی اور ڈیڑھ سو سالہ ٹریک نے پاکستان ریلوے کو مالی خسارے سے دوچار کر دیا، نئی حکومت میں بھی پاکستان ریلوے کی تقدیر نہ بدل سکی، ایم ایل ون کا 55 فیصد جبکہ ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری کا 80 فیصد ریلوے ٹریک اپنی عمر پوری کر گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ریلوے کو 33 ارب 39 کروڑ کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال سے ڈھائی کروڑ روپے زائد ہے۔

پاکستان ریلوے کا مجمومی خسارہ 350 ارب سے تجاوز کر گیا ،گزشتہ سال ریلوے نے 49 ارب 60 کروڑ کی آمدن کے مقابل 86 ارب 20کروڑ روپے خرچ کیے جس سے قومی ادارے کو 36 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق گزشتہ سال پاکستان ریلوے نے مجموعی آمدن سے 57 ارب 24 کروڑ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں کیں جبکہ 14ارب 68 کروڑآئل، ساڑھے6 ارب ریل گاڑیوں کی مرمت اور ساڑھے7 ارب سے زائد دیگر انتظامی اخراجات پر خر چ آیا، ریلوے کو گزشتہ ساڑھے 5 سال میں 188 ارب کی آمدن کے برعکس 210 ارب سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ اسی عرصے کے دوران پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کو 230 ارب کی سبسڈی دی گئی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/zEpEAQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/HQH4hQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬