[pakistan] - پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کا جلسہ شدید بدنظمی کا شکار

  |   Pakistan

کراچی: تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کا جلسہ شدید بد نظمی کا شکار ہوگیا، تحریک انصاف کے کارکنان کے 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، ڈنڈے، کرسیوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال ہوا، پنڈال میدان جنگ بن گیا، ہنگامہ آرائی شروع ہوتے ہی اہم رہنما جلسہ چھوڑ کر بھاگ گئے، پی ٹی آئی سندھ کے قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ کے خطاب پرکارکنان میں جھگڑا شروع ہوا۔

نہ مرکزی قیادت نے خطاب کیا اور نہ کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، بدنظمی کے بعد فوری جلسہ ختم کر دیا گیا، اتوارکو تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پرگلشن اقبال منگل بازار میں جلسہ منعقدہ کیا گیا تھا جس میں مختلف رہنماؤں کی جانب سے خطابات کا سلسلہ جاری تھا جیسے ہی تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ جلسے میں خطاب کیلیے آئے تو کارکنان 2 حصوں میں تقسیم ہوگئے، ایک گروپ نے حلیم عادل شیخ کی سخت مخالفت شروع کردی اور حلیم عادل شیخ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نعرے لگائے ’’گو حلیم گو‘‘ جس کے بعد دوسرا گروپ بھی میدان میں آگیا اور کارکنان ایک دوسرے سے لڑ پڑے اور گھتم گھتا ہوگئے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/lqUziAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/nChO6QAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬