[pakistan] - کراچی میں آج اور کل شدید گرمی کی پیش گوئی

  |   Pakistan

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے لیے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق آج درجہ حرارت 40 جبکہ کل 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں یکم مئی سے تین مئی کے دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان بڑھ سکتا ہے جبکہ اس ہیٹ ویو کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی معطل رہیں گی جبکہ اس کی جگہ بلوچستان اور سندھ کے گرم و مرطوب علاقوں کی ہوائیں شہر کا رخ کریں گے۔

سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سن 2015ء اور حالیہ آنے والے ہیٹ ویو میں ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ یکم مئی کے ہیٹ ویو کے دوران ہواؤں میں نمی کا تناسب کچھ حد تک معتدل رہے گا، اسی بنا پر اسے 4 سال قبل والی ہیٹ ویو کی شدت سے تو نہیں جوڑا جاسکتا تاہم غیر معمولی گرمی کی وجہ سے شہریوں کو احتیاط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/IdEwBQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/KJAqfQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬