[pakistan] - ایچ آئی وی ایڈز کی تحقیقات کیلیے عالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان پہنچ گیا

  |   Pakistan

کراچی: لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں پھیلنے والی ایچ آئی وی ایڈز کی وبا کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) یونیسیف، یو این ایڈز، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکا کے ماہرین پر مشتمل 12 رکنی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی، ٹیم میں امریکی، برطانوی، جرمن، سوئس، اطالوی، کینیڈین، تھائی، لبنانی، ایتھوپین اور پاکستانی ماہرین شامل ہیں اور اس کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اولیور مورگن کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان نے عالمی ادارہ صحت سے مدد مانگ لی

بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل وفد کا استقبال جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کیا، ترجمان عالمی ادارہ صحت کے مطابق ماہرین کا وفد لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کی وباء پر تحقیقات کرے گا، متاثرہ مریضوں اور اہل خانہ سے ملاقات اور بچوں میں ایچ آئی وی کا علاج اور والدین میں آگاہی فراہم کرے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/05jVtwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/KGHXmgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬