[pakistan] - وزیراعظم عمران خان اور مودی کے درمیان آئندہ ماہ پہلی ملاقات کا امکان

  |   Pakistan

نئی دلی: وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کے درمیان پہلی ملاقات کرغزستان میں ہونے کا قوی امکان ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان میں 13 اور 14 جون کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم عمران خان اور نریندرا مودی کے درمیان ملاقات کے قوی امکانات ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذرائع نے ہمسائیہ ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں ممالک کے حکام ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم بڑھے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن جیتنے پر وزیراعظم مودی کو فون کرکے مبارکباد بھی دی تھی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/eLx5uAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/0TFuoAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬