[pakistan] - پشاور میں ماں بیٹے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

  |   Pakistan

ویب ڈیسک: پشاور میں ہشت نگری ریلوے پھاٹک پر ماں اپنے لخت جگر کو بچاتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

فیصل کالونی کے رہائشی صدارت خان کا کمسن بیٹا اپنی والدہ کے ہمراہ خریداری کے لیے ہشت نگری گیا تھا، صدارت خان کی اہلیہ خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران ریل گاڑی کی آواز سن کر اُس کا کمسن بچہ ریلوے ٹریک کی جانب بھاگا۔

والدہ خوف کے عالم اُس کے پیچھے بھاگی اور اُسے ٹریک سے کھینچنے کے دوران خود ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/cyBh_AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/YdL88gAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬