ججز ریفرنس پر وکلا تقسیم، پنجاب بار ایکشن کمیٹی کا ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار

  |   Pakistan

اسلام آباد: ججز کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر وکلا دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے، پنجاب بارکونسل وکلا ء ایکشن کمیٹی نے پاکستان بار کونسل سے جمعہ 14 جون کو دی جانیوالی ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسی بھی ہڑتال کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا، آل پاکستان نمائندہ وکلاء کنونشن ، وکلاء ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اتوارکے روز اسلا م آبادکے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پنجاب بارکونسل کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی وکلا تنظیموں کے رہنماؤں اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق عہدیدار بھی شریک ہوئے، وکلا ء ایکشن کمیٹی نے کسی بھی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل سے 14 جون کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کردیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وکلاء نمائندوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملہ میں ہمیں شخصیت کی نہیں رول آف لاء کی پیروی کرنی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/gbjrYAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/cQIIBwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬