نوازشریف اور آصف زرداری کے پاس فرار کا کوئی رستہ نہیں، تحریک انصاف

  |   Pakistan

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا، نوازشریف اور آصف زرداری کے لئے فرار کا کوئی رستہ باقی ہیں بچا۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابل تردید ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بہت سے اہم اور ناقابل تردید شواہد پر مشتمل رپورٹ مرتب کی۔...

فوٹو - http://v.duta.us/oYV6NAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/CLr0gQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬