پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

  |   Pakistan

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے ملک بھر کے جیالوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیالے مشتعل نہ ہوں، ضبط کا مظاہرہ کریں، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور تفصیلی عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/eeIOoQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/XE2_AAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬