بُک شیلف

  |   Pakistan

اعلانوں بھرا شہر

مصنف: سلیم آغا قزلباش

قیمت:300 روپے

صفحات:160

ناشر: الحمد پبلی کیشنز، لیک روڈ، لاہور

زندگی کے بہت سے زاویے ہوتے ہیں، ہر کوئی اپنی بصیرت کے مطابق ان زاویوں کے تحت زندگی کو دیکھتا اور سمجھتا ہے، دانشور زندگی کی پرکھ فلسفے اور علم کی بنیاد پر کرتا ہے، یوں وہ زندگی کی مختلف زاویہ نگاہ سے جانچ کرتا ہے جبکہ سادہ لوح آدمی زندگی کو ایک ہی زاویے سے دیکھتا ہے اگر وہ لوہار ہے تو اس کی زندگی کا زاویہ نگاہ اپنے اسی پیشے کے متعلق ہو گا اور وہ ہر چیز کو اسی سطح پر پرکھے گا، گویا ہر فرد کا اپنی سوچ کے مطابق زاویہ نگاہ ہے جس سے وہ زندگی کو برتتا ہے۔ آغا صاحب کو یہ ملکہ حاصل تھا کہ وہ زندگی کو گویا خوردبین سے دیکھ رہے ہیں، ان کو اللہ تعالیٰ نے زندگی کے مختلف زاویے اور اس کے چھپے ہوئے گوشے دیکھنے کی صلاحیت عطا فرمائی تھی۔ انھیں افسانہ نگاری میں کمال حاصل تھا، زیر تبصرہ کتاب کے پہلے افسانے کو ہی لے لیں، انھوں نے جس طرح ’اکائی‘ کو دیکھا اور پرکھا اس طرف بہت کم لوگوں کی سوچ پرواز کرتی ہو گی ۔کتاب میں بیس افسانے شامل ہیں، ہر افسانہ قاری کو چونکا دیتا ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/MDHtpAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/-XtrcgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬