بھارتی سکھوں کا وزیراعظم عمران خان کو خط، کرتارپورراہداری سے متعلق اہم درخواست

  |   Pakistan

لاہور: بھارتی حکومت نے پاکستان کو کرتارپورراہداری کے راستے سکھوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں اور مسلمانوں کو بھی اجازت دیئے جانے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔

دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر سردار مجیندرسنگھ سرنا کی طرف سے لکھے گئے خط میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پانچ درخواستیں کی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ کرتارپور کوریڈور کے راستے روزانہ 700 کی بجائے کم ازکم 5 ہزار یاتریوں کو گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورآنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ جب کہ خاص تہواروں بالخصوص گورونانک دیوجی کے جنم دن اور برسی کے موقع پر 10 ہزار یاتریوں کو ویزا ملنا چاہیے۔ دوسری درخواست یہ کی گئی ہے کہ کرتارپورکوریڈورہفتے میں 7 دن کھلا رہنا چاہیے ۔ وزیراعظم عمران خان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرتارپورکوریڈورکے راستے انٹری پاسپورٹ اور پرمٹ کے بغیر ہونی چاہیے اوراس کی کوئی فیس بھی مقررنہ کی جائے۔ غیرملکی بھارتی شہریوں کو بھی عام بھارتی شہریوں کی طرح انٹری کی اجازت ملنی چاہیے جبکہ پیدل انٹری کی بھی اجازت ہونی چاہئے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/kvPShgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/0XFHqQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬