جلو پارک میں 40 سال پرانی جھیل کی صفائی اور آرائش وتزئین کا کام جاری

  |   Pakistan

لاہور: فاریسٹ جلو پارک میں 40 سال پرانی جھیل کی صفائی اور آرائش وتزئین کا کام تیزی سے جاری ہے۔

لاہور کے فاریسٹ جلوپارک کی جھیل کی صفائی اور آرائش وتزئین کا کام تیزی سے جاری ہے، جھیل میں پھینکا گیا کچرا اور مٹی نکال کر اسے مزید 3 فٹ تک گہرا کردیا گیا ہے جبکہ کناروں کے ساتھ پتھر لگایا جارہا ہے، منصوبے کا تخمینہ 3 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے تاہم یہ پراجیکٹ 2 کروڑ 32 لاکھ روپے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

سب ڈویژن فاریسٹ آفیسر اشتیاق یونس نے بتایا کہ جلوپارک کی جھیل اور اس کے اندر بنائے گئے چھوٹے سے جزیرے کی مرمت اور آرائش وتزئین کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جھیل 70 کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔ 40 سال میں اس کی حالت بہت خراب ہوچکی تھی، جھیل میں جمع پانی کے نکاس کا کوئی راستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے پانی بدبو دارہوچکا تھا۔۔یہاں آنے والے سیاح کچرا، پلاسٹک کی بوتلیں بھی اندرہی پھینک دیتے تھے جبکہ اطراف کے کناروں کی مٹی بھی بارش کے پانی میں بہہ کر جھیل میں گرتی جس سے جھیل کی گہرائی کم ہوتی جارہی تھی۔ اب تین فٹ تک جھیل میں کھدائی کرکے اس میں جمع کچرے اور مٹی کونکال دیا گیا ہے جبکہ جھیل میں پانی جمع کرنے اور نکاس کے لیے الگ الگ راستے بنائے گئے ہیں۔۔جھیل سے نکالا جانے والا پانی درختوں اورپودوں کی آبیاری کے لیے استعمال ہوسکے گا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/bxk-BgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/523drAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬