خیبر پختون خوا میں 84 ہزار سرکاری نوکریاں 3 برس سے خالی

  |   Pakistan

پشاور: خیبرپختون خوا کے مختلف سرکاری محکموں میں 84 ہزار سرکاری آسامیاں گزشتہ 3 برس سے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم ہر محکمہ اس سلسلے میں اپنے طور پر مذکورہ آسامیوں کے حوالے سے محکمہ خزانہ کو رپورٹ پیش کرے گا جس کی روشنی میں ان آسامیوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

خیبرپختون خوا کابینہ کے 18 جون کے اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی گئی، اس میں محکمہ خزانہ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں اس وقت 84 ہزار آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں تاہم کسی بھی محکمہ کا کام متاثر نہیں ہوا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/Uz4-xgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/rJre4gAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬