قلعہ مؤ مبارک ؛ رحیم یار خان میں واقع شان دار تاریخی ورثہ

  |   Pakistan

جنوبی پنجاب بالخصوص چولستان اور اس سے ملحقہ علاقے ہڑپہ اور موہنجودڑو کی قدیم ترین تہذیبوں کے عین وسط میں واقع ہونے کی وجہ سے تاریخی اور اہم تہذیبوں کے امین رہے ہیں۔

ان علاقوں میں بادشاہوں، راجوں اور نوابوں کے بنائے کئی عظیم الشان قلعے موجود ہیں جن میں سے ایک کا ذکرِ خیر یہاں ہو گا۔ یہ گوہرِ نایاب قلعہ ’’مؤ مبارک‘‘ ہے جس کی باقیات آج بھی رحیم یار خان شہر سے 10 کلومیٹر شمال میں موجود ہیں۔

قلعہ مؤ مبارک ان 6 قلعوں میں سے ایک ہے جو ’’رائے ساہرس ‘‘ نے 498 سے 632 کے درمیان بنائے۔ بعض روایات کے مطابق یہ قلعہ 5000 سال قدیم ہے۔ ساہرس کے بنائے تمام قلعوں میں یہ وہ واحد قلعہ ہے جو تاریخ سے لڑ کر اپنا وجود قائم رکھنے میں کام یاب رہا ہے۔ تاریخ کی کتابیں اس قلعے کی مستند معلومات کے حوالے سے خاموش ہیں۔ اس قلعے کے بارے میں جو معلومات آج ہم تک پہنچی ہیں وہ یہاں کے باسیوں کے ذریعے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی رہی ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/iS-WWgAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/2tv2RQAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬