کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

  |   Pakistan

مانسہرہ: کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 لاپتہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان میں غدر سے پلس جانے والی مسافر جیپ شلکن آباد کے قریب بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے، حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 6 بدستور لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کئے گئے 7 افراد میں سے 3 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فوٹو - http://v.duta.us/eSmTaQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/OJQ9dgAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬