Pakistan

حکومت ختم نہ ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا، آصف زرداری

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گرانا ہوگا اگر یہ حکومت ختم نہیں ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا۔

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے …

read more

چاند کے اعلان سمیت تمام الزامات کا جواب ایک ساتھ دوں گا، مفتی منیب الرحمان

کراچی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چاند کے اعلان کے ساتھ تمام الزامات اور آرام کرنے کے مشورے پر جواب ایک ساتھ ہی دوں گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی …

read more

کوئٹہ میں عید الفطر کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت میں عید کے روز موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں عیدالفطر کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق چاند رات سے عید …

read more

خیبرپختون خوا حکام کا ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان

پشاور: صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے 28 روزوں پر عید منانے کے باعث ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ ان لوگوں سے جنہوں نے 28 روزوں پر عید کی ہے ان سے بھی ایک قضا روزہ رکھنے کے لیے کہا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی …

read more

خیبرپختون خوا حکومت کا 28 روزوں پر عید منانا خلاف شریعت قرار

لاہور: جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ 28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے اور خیبرپختون خوا حکومت کا 28 روزہ پر عید منانے کا اعلان خلاف شریعت ہے۔

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی …

read more

وزیراعظم کا 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلی …

read more

نواز شریف کی طبیعت پوچھنے کی اجازت مانگی لیکن انکار کر دیا گیا، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت پوچھنے کیلئے اجازت مانگی تھی لیکن انکار کر دیا گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’کہنا صرف یہ تھا کہ یہ جو ہم پہ آج بیت رہی ہے کل آپ …

read more

سیاسی اسیر محمد نواز شریف کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم، مسلم امہ اور بیرون ممالک پاکستانیوں کو مبارک دیتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میری قوم اور ملک کو …

read more

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے چاند اورسورج کی گردش کا 10 سالہ جدول جاری کردیا

لاہو ر: رویت ہلال ریسرچ کونسل نے چاند اور سورج کی گردش سے متعلق 10 سال کا جدول جاری کردیا ہے جس میں چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق سائنسی بنیادوں پر اعداد و شماردیئے گئے ہیں۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے …

read more

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج شام ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا …

read more

علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل بھیجنے کا حکم

بنوں: عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا …

read more

کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہلاک

کراچی: عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا۔

کورنگی موبائل مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت منظور کے نام …

read more

حکومتی ارکان میڈیا پر میری کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت عارف علوی کو ایک اور خط لکھا دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جناب صدر کیا میرے خلاف شکایت کے مخصوص حصے میڈیا میں افشا کرنا حلف کی خلاف ورزی نہیں، کیا میڈیا میں مخصوص …

read more

بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی سیاسی بات ہے، جام کمال

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی سیاسی بات ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے اگر ان سے بات کرنے کا حق …

read more

ججز کے خلاف ریفرنس؛ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں قراداد منظور کرلی

اسلام آباد: بار کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں قراداد منظور کرلی ہے۔

اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر غور کے لیے اسلام آباد بار کونسل کا اجلاس ہوا …

read more

«« Page 1 / 3 »