شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا، صمصام بخاری

  |   Pakistan

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔

برطانوی اخبار کی شہباز شریف کے خلاف نئے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی خبر شائع کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ درست کہتے ہیں “بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ “، خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا، شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کو بھی نہیں بخشا۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہوا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے، سابق پنجاب حکومت نے “ڈیفڈ” کی برطانوی امداد میں بھی خرد برد کی، ثابت ہوا کہ شہبازشریف منی لانڈرنگ کے اصل “ماسٹر مائنڈ” ہیں، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد لندن اسی لیے بیٹھے ہیں۔...

فوٹو - http://v.duta.us/tPBrBwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/APE-gwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬