ناقص سگنل، بوسیدہ ٹریک، ریلوے حادثات معمول بننے لگے

  |   Pakistan

اسلام آباد: غیر معیاری ناقص سگنل سسٹم اورڈیڑھ سو سالہ ٹریک پر ٹرینوں کا اضافی بوجھ ریلوے حادثات میں اضافے کی وجہ بن گیا۔

5 سال کے دوران مجموعی طور پر 384حادثات میں ڈیڑ ھ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، گزشتہ سال 74 حادثات رونما ہوئے،54 حادثات کی تحقیقات مکمل 20 کی تاحال نامکمل ہیں، نئی حکومت بھی پاکستان ریلوے کی تقدیر نہ بدل سکی ،ایم ایل ون کا 55 فیصد، ایم ایل ٹو کا 82 اور ایم ایل تھری کا 80 فیصد ریلوے ٹریک اپنی معیاد پوری کر چکا ہے۔

عمر رسیدہ ریلوے ٹریک پر نئی ٹرینوں کے اضافے بوجھ سے ریلوے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، ایکسپریس ٹریبیون کو موصول دستاویز کے مطابق بڑے حادثا ت میں 8حادثات ٹرینوں میں آگ لگنے، تین حادثات لیول کراسنگ جبکہ ایک حادثہ مسافر اور مال بردار گاڑی کی ٹکر سے رونما ہوا۔...

فوٹو - http://v.duta.us/yw_gIwAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/Xro6_wAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬