Pakistan

افغان شہریوں کے لئے پاکستانی ویزے کا اجرا محدود

کابل: پاکستانی سفارت خانے نے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی تک افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے۔

کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے، اس حوالے سے سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا …

read more

پاک امریکا تعلقات میں ایوانکا ٹرمپ مثبت کردار ادا کر رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ …

read more

16 پاکستانی عازمین حجاز مقدس میں جاں بحق

لاہور: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانیوں میں سے 16 عازمین حجاز مقدس میں جاں بحق ہوگئے ہیں جنہیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک ایک لاکھ 29 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے …

read more

کرایہ داری ایکٹ میں گرفتار عرفان صدیقی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے، مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں …

read more

شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خبر دینے والا صحافی …

read more

پولیس نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے فکس اٹ کے بانی اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فکس اٹ کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے دفتر تین تلوار کے باہر احتجاج کیا گیا تاہم احتجاج سے قبل ہی پیپلزپارٹی کے ڈنڈا بردار کارکنان وزیر …

read more

اگست میں حکومت مستعفی نہ ہوئی تو پورا ملک اسلام آباد میں ہوگا، فضل الرحمان

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کو مہلت دے رہے ہیں اگست کے مہینے میں مستعفی ہو جائیں اگر استعفیٰ نہ دیا تو اکتوبر میں پورا ملک اسلام آباد میں ہو گا۔

کوئٹہ میں جے یو آئی کے جلسہ عام …

read more

ہتکِ عزت کا دعویٰ ڈیلی میل کیخلاف ہوا اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب ںے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعویٰ ڈیلی میل کے خلاف کیا اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے خلاف شہباز …

read more

غیرت کے نام پر 9 افراد موت کے گھاٹ اُتار دیئے

ملتان: رسم و رواج کی خلاف ورزی تو کبھی غیرت کے نام پر قتل ہمارے معاشرے کا وہ بھیانک چہرہ ہے، جس سے آج بھی نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔ شعور و آگاہی، تعلیم اور گناہوں کے پردے چاک کرتے میڈیا کے باوجود ہمیں آج بھی ملک …

read more

پولیس کا بہادر سپوت کچہ کے ڈاکوؤں کی نفرت کا نشانہ بن گیا

رحیم یار خان: پاک فوج ہو یا پولیس قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

سرحدوں کی حفاظت ہو یا دہشتگردی کی روک تھام، بلوچستان میں امن کی کوششیں ہوں یا فاٹا میں چھپے دہشت گردوں کا خاتمہ مقصود ہو، سٹریٹ کرائم کا سدباب کرنا ہو یا …

read more

حکومت نے مرکزی بینک کا قرض واپس کرنا شروع کر دیا

کراچی: آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے حکومت نے مرکزی بینک کا قرض واپس کرنا شروع کر دیاہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک کو 13 کھرب 5 ارب 65 کروڑ روپے لوٹائے …

read more

ٹنڈو الٰہ یار میں لگنے والا ؛ راما پیر کا میلہ

سچلؒ، قلندرؒ اور لطیفؒ نے محبت کا درس دیا ہے، یگانگت کی تلقین کی ہے یہ بزرگ ہوں یا دیگر عقائد کے پیشوا قدر مشترک ایک دوسرے کا احترام ہے۔ ایسی ہی شخصیات میں سے ایک راما پیر بھی ہیں جن کے ماننے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ …

read more

ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ٹھٹھہ کے قریب ایک سو تین موری کے مقام پر مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے …

read more

پنجاب میں بارش؛ مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق، درجنوں زخمی

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 2 بچے جاں بحق جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، شیخو پورہ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات سے …

read more

خیبرپختونخوا میں بارش سے 5 افراد جاں بحق، چترال میں سیلابی صورتحال

پشاور: خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے …

read more

« Page 1 / 2 »