نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں، مولانا فضل الرحمان

  |   Pakistan

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے۔

بعض نجی ٹی وی چینل کی بندش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت میں کوئی ادارہ خود مختار نہیں، نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت چاہتی ہے کہ ٹی وی چینلز حقائق سے عوام کو آگاہ نہ کریں لیکن ہم میڈیا پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم چینلز کی بندش کا فیصلہ جلد از جلد واپس لیں۔

فوٹو - http://v.duta.us/n51oCQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/ts9sJwAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬