دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

  |   Pakistan

دیر بالا: خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔

ضلع پولیس افسر(ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے دھماکا سے امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/tz_61AAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/85m3HAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬