شہباز شریف اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے

  |   Pakistan

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپوزیشن کی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب کے مطابق شہباز شریف کمر میں تکلیف کے باعث مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے تاہم پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد کل اے پی سی میں شرکت کرے گا، قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق وفد میں شامل ہوں گے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/kDDTlAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/7oFuKAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬