عمران خان نے نوازشریف کے بغض میں ملک دشمنی کی، ترجمان مسلم لیگ (ن)

  |   Pakistan

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کے بغض میں ملک دشمنی کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کا ووٹ چوری ہوئے آج ایک سال ہو گیا لیکن وزیراعظم ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے، ہم نے جو ملک چھوڑا اس میں سی پیک تھا، ملک 5.8 کی شرح سے ترقی کررہا تھا، ایک سال میں بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی آیا ہے، عمران خان کنٹینر پر کہتے تھے کہ پاکستان نے 60 سال میں 6 ہزار ارب کا قرضہ لیا لیکن اس حکومت نےایک سال میں 7600ارب روپےکاقرضہ لیا، گیس میں 200 اور بجلی کے نرخوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی 3 فیصد سے آج 10.3 فیصد پر آگئی ہے۔ ایک سال کے اندر حکومتی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال میں شرح سود 5.25 سے بڑھ کر 13.75 فیصد ہوگئی ہے۔...

فوٹو - http://v.duta.us/pamnzQAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/IdcmmAAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬