لوئر دیر میں جرگہ کے دوران فریقین میں فائرنگ، 5 جاں بحق

  |   Pakistan

تیمرگرہ: لوئر دیر جندول کے علاقے گوسم میں جرگہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑیوں کی بارگین کے کاروبار اور قرض رقم کے حوالے سے حمید اللہ اور سراج گروپوں میں جرگہ ہو رہا تھا اس دوران فریقین میں تکرار کے بعد بات فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں رحمت اللہ اس کا بیٹا حمید اللہ، 2 پوتے اسماعیل اور ریاض جبکہ دوسرے فریق سے طارق جاں بحق اور شیر افضل زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جب کہ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

فوٹو - http://v.duta.us/StRWlAAA

یہاں پڑھیں مکمل خبر http://v.duta.us/i1ufywAA

📲 Get Pakistan News on Whatsapp 💬